6 جنوری، 2017، 2:54 PM

سی آئي اے نے ای میلز ہیک کرنے کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ کانگرس میں پیش کردی

سی آئي  اے نے ای میلز ہیک کرنے کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ کانگرس میں پیش کردی

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے امریکی کانگرس میں اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز کو ہیک کرنے کا حکم دیا تھا، روس نے مبینہ طور پر امریکی انتخابات میں کیوں دخل اندازی کی تھی اس کی وجہ آئندہ ہفتے ایک رپورٹ میں بتائی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے امریکی کانگرس میں اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز کو ہیک کرنے کا حکم دیا تھا، روس نے مبینہ طور پر امریکی انتخابات میں کیوں دخل اندازی کی تھی اس کی وجہ آئندہ ہفتے ایک رپورٹ میں بتائی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جنرل جیمز کلیپر نے کانگرس کو بتایا کہ رپورٹ میں روس کے صدر ولادمیر پوتین کو امریکی انتخابات میں دخل اندازی کرنے کے مقصد کو بھی آشکار کیا جائے گا،امریکی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ کرملن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز کو ہیک کرنے کا حکم دیا تھا۔
امریکی صدارتی انتخابات کے دوران بیرونی دخل اندازی کے بارے میں رپورٹ صدر باراک اوبامہ کو گزشتہ روز پیش کی گئی ہے، اس رپورٹ کی تفصیلات سے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمعہ کو آگاہ کیا جائے گا جب کہ اس رپورٹ کے کچھ حصوں کو اگلے ہفتے عام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ روسی ہیکروں پر انتخابی مہم میں مداخلت کے صدر اوبامہ کے الزام اور 35 روسی باشندوں کو امریکہ سے نکالے جانے کے علاوہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امریکی خفیہ اداروں کی اس بات پر سوالات اٹھائے ہیں کہ ہیکنگ کے پیچھے روسی حکومت کا ہاتھ تھا۔
رائٹرز کے مطابق کانگریس میں سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے افسران کی پیشی کے اگلے دن سی آئی اے کے افسران اور منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بھی ایک ملاقات طے ہے جس میں مذکورہ افسران منتخب صدر کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے کہ آیا ڈیموکریٹک پارٹی کے خلاف بھی ہیکنگ ہوئی تھی اور اس کے پیچھے کون تھا۔
 

News ID 1869521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha